29 مارچ 2016 - 12:12
ٹرمپ نے سعودی عرب کو بھی دھمکا دیا

انہوں نے سعودی عرب کو بھی دھمکاتے ہوئے کہا کہ اگر سعودی عرب داعش کے ساتھ جنگ کے لیے اپنی فوج نہ بھیجے تو ہم اس ملک سے تیل کی خریداری کو روک دیں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکہ کی ریپبلک پارٹی کے معروف امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اگر وہ آنے والے انتخابات میں کامیاب ہو گئے اور وائٹ ہاوس میں انہیں قدم رکھنے کی اجازت میں گئی تو سب سے پہلے وہ امریکی پالیسیوں میں تبدیلی لائیں گے کہا کہ اب تک اکثر ممالک بالخصوس امریکی اتحادیوں نے اس ملک کو دوالیہ بنا رکھا ہے۔
ٹرامپ نے نیویورک ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: اس انتخابات میں کامیابی کی صورت میں اگر جاپان اور جنوبی کوریا امریکہ کو زیادہ پیسہ نہ دیں تو امریکی فوج کو ان ممالک سے نکال دیں گے۔
انہوں نے سعودی عرب کو بھی دھمکاتے ہوئے کہا کہ اگر سعودی عرب داعش کے ساتھ جنگ کے لیے اپنی فوج نہ بھیجے تو ہم اس ملک سے تیل کی خریداری کو روک دیں گے۔
امریکی جوا خانہ کے مالک نے مزید کہا: امریکہ گزشتہ سالوں میں ان ممالک کے ذریعے دیوالیہ بنا ہے جنہیں امریکہ نے تشدد پسند اور مفاد پرست کہا۔
اس کے بقول کہ امریکہ کو ایک زمانے میں سپرپاور کہا جاتا تھا حالیہ سالوں میں امریکہ کے پاس کوئی ایک عقلمند رہنما نہیں تھا۔
اس امریکی امیدوار نے اس بات پر تعجب کا اظہار کیا کہ اس کے ملک کے رہنما یہ کہتے ہیں کہ انہوں نے سب کا بنا کسی سے کچھ مانگے سب کا دفاع کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲